سانحہ حویلیاں کی تحقیقات، فرانسیسی ٹیم کل تک پاکستان آئے گی

05:50 PM, 10 Dec, 2016

اسلام آباد :  سانحہ حویلیاں  کی تحقیقات کے لئے فرانس کی ٹیم کی کل تک پاکستان آمد متوقع ہے۔ نیو نیوز کے مطابق فرانس کی تحقیقاتی ٹیم پی آئی اے کے طیارے کو پیش آنے والے حادثے کی تحقیقات کے لئے آئندہ 24 گھنٹے کے دوران اسلام آباد پہنچ جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فرانس کی تحقیقاتی ٹیم سیفٹی انویسٹی گیشن بورڈ کے ساتھ مل کر مشترکہ طور پر طیارہ حادثے کی تحقیقات کرے گی جب کہ تحقیقات میں مزید 2 سے 3 ہفتے لگ لگ سکتے۔

دوسری جانب حادثے کا شکار ہونے والے طیارے کا بلیک باکس اور وائس ریکارڈر آئندہ 2 سے 3 روز میں فرانس بھیج دیا جائے گا جہاں اسے ڈی کوڈ کیا جائے گا۔

مزیدخبریں