دبئی : بالی ووڈ اداکار رنویرسنگھ نے سعودی شہریوں کا روپ دھار لیا اور صباح الخیر یاعرب(گڈمارننگ عربز) شو میں شرکت کی جس کی تصاویر بھی سامنے آگئی ہیںجس میں وہ مکمل عربی لباس میں ملبوس ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق پروگرام کے میزبان بدرالزیدان نے یہ روپ دھارنے میں اداکار کی معاونت کی ، سر ڈھانپنے سے پہلے اداکارنے روایتی سفید ٹوپی بھی پہنی ۔ روپ دھارنے کے بعد میزبان الزیدان کاکہناتھاکہ ’ میرے خیال میں آپ پیارے لگ رہے ہیں، ماشاءاللہ‘۔رنویرسنگھ کاکہناتھاکہ ’یہ خوبصورت لگ رہی ہے ، میں سارا دن ایسی روپ میں رہوں گا، آپ کا شکریہ ، یہ مزے کی چیز ہے ، میری داڑھی نے بھی مزید نکھار پیداکیا‘۔رنویر سنگھ اور وانی کپور دبئی فلم فیسٹول میں اپنی آنیوالی فلم ’بے فکرے‘ کے پیریمئر کیلئے دبئی میں موجود ہیں
رنویرسنگھ نےیہ نیا روپ کیوں دھار رکھا ہے ؟
05:15 PM, 10 Dec, 2016