سدھارتھ ملہوترا نے اپنی زندگی کے سب سے بڑے ڈر کے متعلق بتا دیا

05:00 PM, 10 Dec, 2016

نیوویب ڈیسک

ممبئی:بالی ووڈ کے معروف اداکار سدھارتھ ملہوترااکثرمیڈیا سے دوری بنائے رکھتے ہیں اور اپنی نجی زندگی کی کوئی بات میڈیا سے شئیر نہیں کرتے لیکن ایک انٹرویو کے دوران  انہوں  نے اپنی زندگی کے سب سے بڑے ڈر کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کسی اپنے کو کھونے سے بیحد ڈرتے ہیں۔

 سدھارتھ کا کہنا تھا کہ ان کی زندگی میں وہ شخص بہت معنی رکھتا ہے جس نے انہیں زندگی گزارنے کا مقصد سمجھایا ہو وہ اسے کھونے سے بہت ڈرتے ہیں۔بھارتی ٹی وی کے معروف شو “کافی ود کرن”میں عالیہ بھٹ اور ورون دھون کے آنے کے بعد لوگوں کو امید تھی کہ اب سدھارتھ ملہوترا کو شو میں بلایا جائے گا لیکن ان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ شوٹنگ میں مصروفیت کے باعث وہ شو میں شرکت نہیں کرسکے۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ شوٹنگ ختم کرکے بہت جلد واپس آئیں گے اور شو کا حصہ بنیں گے،واضح رہے کہ سدھارتھ ان دنوں اپنی اگلی فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں بینکاک میں موجود ہیں۔

مزیدخبریں