لاہور میں مبشر جاویدگوجرانوالہ میں شیخ ثروت اکرام بلا مقابلہ مئیر منتخب ہوگئے

03:37 PM, 10 Dec, 2016

نیوویب ڈیسک

لاہور:لاہوراور گوجرانوالہ  میں لارڈ میئر کا فیصلہ ہو گیا۔ مسلم لیگ نواز کے نامزد میئر مبشر جاوید بلامقابلہ لاہور کے میئر منتخب ہو گئے۔  تحریک انصاف کے امیدوار عفیف صدیقی کے کاغذات پینل مکمل نہ ہونے کے باعث مسترد ہو گئے۔

جبکہ گوجرانوالہ میں ن لیگ کے شیخ ثروت اکرام بلا مقابلہ مئیر ہوگئے ہیں۔ جبکہ سلمان خالد بٹ اور رانا مقصود بلا مقابلہ ڈپٹی مئیر منتخب ہوئے۔ مخالف امیدواروں ریٹرننگ آفیسر کے پاس نہیں پیش ہوے ۔ بلا مقابلہ منتخب ہونے والے مئیر اور ڈپٹی مئیرز کا تعلق مسلم لیگ ن سےہے۔جیتنے والے امیدواروں کے حامیوں نے ڈهول کی تہاپ پر بنگڑے ڈالے اور مٹهائی تقسیم کی ۔ جبکہ مخالف امیدوار یحییٰ بٹ کا کہنا ہے کہ اسکے تجویز کنندہ کو مسلم لیگ ن کے لوگوں نے اغوا کر لیا ہے اور وہ اس کے لیے ہائی کورٹ سے رجوع کریں گے۔

مزیدخبریں