کراچی : لاشیں نکال کر خالی قبریں بیچنے کے شرمناک دھندے میں ملوث گور کن کی ضمانت منظور کرلی گئی ۔ ملزم فیاض کا کہنا ہے لوگ خود پیسے لے کر مردے بیچتے ہیں۔ قبریں فروخت کرنے میں اس کے ساتھ دیگر افراد بھی شامل ہیں ۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں بیس ہزار روپے لے کر قبر بیچنے کے شرمناک دھندے میں ملوث مرکزی ملزم کی ضمانت منظور کرلی گئی ہے۔گورکن فیاض کو مقامی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں اس کی دس ہزار روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرلی گئی ۔عزیز آباد کے یاسین قبرستان میں بیس ہزار لے کر قبریں فروخت کرنے والے ،،، ملزم فیاض کو گزشتہ روز گرفتار کیا گیا تھا۔
تفتیش کے دوران ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ لاش کو نکال کر خالی قبر پندرہ سے بیس ہزار روپے میں فروخت کرتا تھا۔اورتین سال سے یہ دھندا کررہا تھا ،،،،جبکہ دیگر چھ افراد بھی اس کے ساتھ اس دھندے میں ملوث ہیں۔ ملز م نے دعویٰ کیا ہے کہ ،،، لوگ خود پیسے لے کر مردے بیچ دیتے ہیں۔ قبریں بیچنے والے ملزمان کے خلاف ایک سال قبل بھی مقدمہ درج کیا گیا تھا،،جبکہ ان کے بارے میں انکشاف ہوا ہے وہ شہر کے درجن سےزائدقبرستانوں میں یہ شرمناک کاروبار کررہے تھے ۔
کراچی :مردے نکال کر قبر بیچنے کے شرمناک دھندے میں ملوث گورکن کی ضمانت منظور
01:54 PM, 10 Dec, 2016