اب وہ بات سارے فسانے میں جس کا ذکر نہ تھا۔ جی ہاں پورا پاکستانی میڈیا جس خبر کو کئی روز سے دکھا رہا ہے وہ ویسی نہیں جیسی پیش کی جارہی ہے۔پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی اہلیہ فریال نے میڈیا کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگادیا سسرالیوں کے تشدد کی خبریں ڈرامہ نکلیں اصل کہانی کیا ہے آئیے آپ کو بتاتے ہیں۔
لندن :پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی اہلیہ فریال نے تو کردیا کمال۔پوری دنیا کو یقین دلادیا کہ سسرالی اس پر تشدد کررہے ہیں۔مظلومیت کا لبادہ اوڑھ کر فریال نے دنیا بھر سے ہمدردیاں سمیٹیں۔پاکستانی میڈیا کی ہمدردیاں فریال مخدوم کے ساتھ ہوگئیں۔۔ خبروں میں بار بار اس پر ہونے والے مظالم کے چرچے ہوتے رہے۔
لیکن اب وہ بات سارے فسانے میں جس کا ذکر نہ تھا۔برطانوی میڈیا نے پول کھول دیا۔انکشاف ہوا ہے کہ فریال نے یہ سب اپنے شوہر عامر خان کے نئے ٹی وی ریالٹی شو کیلئے کیا۔فریال مخدوم اور عامر خان کے ریئلٹی شو کا نام 'ہوم وِد دا خانز' بتایا جارہا ہے جس کے لیے دونوں میاں بیوں خوب زور شور سے تیاریاں کررہے ہیں۔
باکسر عامر خان کی اہلیہ فریال نے سسرالیوں متعلق جو کہا سب جھوٹ نکلا
01:19 PM, 10 Dec, 2016