گھوٹکی میں ایک نایاب ڈولفن مچھلی شکاری کے جال میں پھنس گئی

12:08 PM, 10 Dec, 2016

نیوویب ڈیسک

گھوٹکی میں ایک نایاب ڈولفن مچھلی شکاری کے جال میں پھنس گئی جسے دیہاتیوں نےنکال کر دوبارہ نہر میں چھوڑ دیا۔ اطلاع کے باوجود محکمہ وائلڈ لائف ڈولفن کو ریسکیو کرنے نہیں پہنچا ۔گھوٹکی کے علاقہ ڈہر واہ میں سومر موری کے قریب مچھلی کے شکار کے لئے ڈالے گئے جال میں ڈولفن پھنس گئی ۔

اس موقع پر نہر پر موجود دیہاتیوں نے نایاب ڈولفن کو جال سے نکال کر دوبارہ ڈہر واہ میں چھوڑ دیا ۔اطلاع کے باوجود محکمہ وائلڈ لائف ڈولفن کو ریسکیو کرنے نہیں پہنچا اور ناہی کوئی اقدامات کیئے گئےجس پر موقع پر موجود دیہاتیوں نے محکمہ وائلڈ لائف کے خلاف احتجاج کیا۔ان کا کہنا تھا کہ دریائے سندہ سے بھٹک کر آنے والی نایاب ڈولفن کی زندگی خطرے میں ہے۔

مزیدخبریں