کراچی میں نیول ہیڈ کوارٹرز میں پاک بحریہ کی 106ویں اور 16ویں شارٹ سروس کورس کی پروقار پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی .پاسنگ آؤٹ کے مہمان خصوصی ایئر چیف مارشل سہیل امان تھےجبکہ تقریب میں چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکا اللہ سمیت اعلیٰ سول و عسکری حکام نے بھی شرکت کی . نیوی کے چاک و بند دستے نےایئر چیف مارشل سہیل امان کو سلامی دی اور گارڈ آف آنر پیش کیا.ایئر چیف مارشل سہیل امان نے پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس میں انعامات تقسیم کئے.
اپنے خطاب میں ایئر چیف مارشل سہیل امان کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ ملکی دفاع کیلئے کوشاں ہے,ہمسایہ ملکوں سے پر امن تعلقات چاہتے ہیں .تاہم پاکستان کی مسلح افواج کسی بھی مہم جوئی کا جواب اچھی طرح دینا جانتی ہیں.ایئر چیف مارشل سہیل امان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اندرونی اور بیرونی چیلنجز کا سامنا ہے. آپریشن ضرب عضب میں بڑی کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں.
ایئر چیف مارشل نے پاک بحریہ میں کمیشن حاصل کرنے والوں کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ کیڈٹس شاندار ،روایات برقرار رکھنے کیلئے کوشاں رہیں ،پاسنگ آؤٹ پریڈ میں 70افسران نے کمیشن حاصل کیاجبکہ پاس آؤٹ ہونےوالوں میں 2 خواتین کیڈٹس اور یمن کا ایک کیڈٹ بھی شامل ہے.