راولپنڈی: پاک فوج کے سپر سیڈ ہونے والےدونوں لیفٹیننٹ جنرلز نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ لے لی ہے ۔جنرل قمر جاوید باجوہ کے آرمی چیف بننے کے باعث 2 لیفٹیننٹ جنرلز سپر سیڈ ہوگئے تھے۔ پاک فوج میں روایت رہی ہے کہ سپر سیڈ ہونے والے جنرلز استعفیٰ دے کر گھر چلے جاتے ہیں تاہم اس بار کہا جارہا تھا کہ روایت ٹوٹے گی اور دونوں جنرلز آرمی سے استعفیٰ نہیں دیں گے۔دونوں لیفٹیننٹ جنرلز نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ لے لی ہے۔
واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے آرمی چیف بننے کے باعث ان سے سینئر 2 جنرلز لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم احمد اور لیفٹیننٹ جنرل جاوید اقبال رمدے سپر سیڈ ہوگئے تھے۔
واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے گزشتہ روز ہی پاک آرمی میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے کیے ہیں۔ انہوں نے 7 میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرلز کے عہدوں پر ترقی دی ہے جبکہ 2 کورز سمیت 3 اہم ترین عہدوں پر تقررو تبادلے بھی کیے ہیں۔