کوئٹہ:سبزل روڈ پر گیس لیکج کے باعث دھماکے کے نتیجے میں 1 شخص جاں بحق جبکہ2زخمی ہو گئے۔ سپتال ذرائع کے مطابق سبزل روڈ پر گیس لیکج کے باعث یہ اس وقت پیش آیا جب گھر میں موجود ایک شخص نے گیس کا ہیٹر جلانے کی کوشش کی کمرے میں پہلے سے موجود گیس کے باعث زور دھماکہ ہو گیا۔
دھماکے سے کمرے میں موجود1 شخص جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے جنہیں بی ایم سی ہسپتال کے برن وارڈ منتقل کردیا گیا ہے برن وارڈ کے ڈاکٹروں کے مطابق گیس دھماکے میں زخمی ہونے والےدونوں افراد کی حالت پہلے سے بہتر ہے۔