سئیول : جنوبی کوریا کی خاتون صدر پارک گن ہَے نے پارلیمنٹ میں مواخذے کی تحریک منظور ہونے کے بعد اِس پارلیمانی فیصلے کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ وہ امید کرتی ہیں کہ اِس فیصلے سے ملک میں پیدا شدہ الجھاو کی کیفیت ختم ہو جائے گی۔
اِس تحریک کی منظوری کے بعد ملک کی اعلیٰ ترین دستوری عدالت مواخذے کے عمل کی توثیق کرے گی۔ اس قرارداد کی منظوری کے بعد عارضی طور ملکی وزیراعظم صدر کے اختیار ات سنبھال لیں گے۔ عدالتی کارروائی پر کم از کم چھ ماہ کا عرصہ لگ سکتا ہے۔ پارلیمنٹ میں خاتون صدر کی قدامت پسند سیاسی جماعت سائنوری پارٹی کے کم از کم ساٹھ اراکین نے بھی مواخذے کی قرارداد کے حق ووٹ ڈالا تھا۔