برما کے مظلوم مسلمانوں کی آوازبنا نیو نیوز

09:31 AM, 10 Dec, 2016

برمی مسلمانوں پہ ظلم و ستم کی انتہا ہو چکی مگر امت مسلمہ کی خاموشی نہ جانے لب کھولنے کی کیا قیمت مانگتی ہے ، بیس ہزار سے زائد روہنگیائی اپنے لہو سے لاچار اور بے حس مسلمانوں کی تاریخ رقم کر چکے ہیں،انسانی حقوق کے نام نہاد علمبردار ،عالمی تنظیمیں اور مسلم ممالک کی بے حسی ایک سوالیہ نشان ہے ؟
یوں تو دنیا بھر میں انسانی حقوق کا پرچار کرنے والی تنظیموں نے آسمان سر پہ اٹھا رکھاہے لیکن نیو نیوز بات کرتا ہے برما میں مسلمان بھائیوں پر ہونے والے انسانیت سوز مظالم کی تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کردیں، اومران کی تصویر وں نے دنیا کو رلایالیکن برما کی کوئی نہیں کر تا۔
درندہ صفت بھشکوں نے بلاتمیز مسلمان بچوں ،عورتوں اور جوانوں کا قتل عام جاری کر رکھا ہے۔ ان پر زمین تنگ کر دی گئی ہے مرتا ہوا برمی مسلمان کسی سے پانی تک نہیں مانگ سکتا۔وہ کیا جانے ،کہاں ہے انسانی حقوق کی علمبردار تنظیم۔
وہاں کا ہر مسلمان بدھوں کے ظلم کا نشانہ بن کر سسک سسک کر مرنے کے لیے پیدا ہوا۔ماں کی ممتا کے آرزو مند معصوموں کو چیلیں کھاتی ہیں۔کتے نوچتے ہیں۔اور عورتیں بد حواسوں کی ہوس کا نشانہ بننے کے بعد ذبح ہوجاتی ہیں۔

مزیدخبریں