بانی پی ٹی آئی نے پارٹی میں واپس نہ لیا تو  قومی اسمبلی کی نشست چھوڑ کر پاکستان سے چلا جاؤں گا: شیر افضل مروت

09:39 PM, 10 Aug, 2024

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے پارٹی میں واپس نہ لیا تو پھر قومی اسمبلی کی نشست چھوڑ کر پاکستان سے چلا جاؤں گا۔

شیر افضل مروت نے  ایک انٹرویو میں کہا  کہ جس بانی پی ٹی آئی کو میں جانتا ہوں وہ کبھی معافی نہیں مانگے گے ۔ انہوں نے تو چارج شیٹ پیش کر دی ہے کہ جو بھی 9 مئی کے واقعات میں پی ٹی آئی کا کوئی شخص ملوث نکلا تو اسے پارٹی سے نکالنے کے علاوہ اس کیخلاف سخت کاروائی بھی عمل میں لائے جائے گی۔

شیر افضل نے ایک سوال کے جواب میں کہا میں کسی پارٹی ممبر کے خلاف کوئی بات نہیں کرنا چاہتا ، کبھی پارٹی میں فارورڈ بلاک کی بات نہیں کی۔


انہوں نے کہا کہ پارٹی کیلئے خدمات میری مجبوری نہیں تھی بلکہ میں نے ہمیشہ ملک میں آئین اور جمہوریت کی بالادستی کی جدوجہد کی ہے کیونکہ ملک کے تمام مسائل کا حل آئین کی حکمرانی میں ہے۔

مزیدخبریں