معیشت اتنی گرچکی ہے کہ آنے  والی کوئی حکومت اسےنہیں اٹھا سکتی: مولانا فضل الرحمان

09:20 PM, 10 Aug, 2024

مردان: جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ  مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ معیشت اتنی گرچکی ہے کہ آنے  والی کوئی حکومت اسےنہیں اٹھا سکتی۔ 

مردان میں کسان کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے  جے یو آئی (ف) سربراہ نے کہا کہ شہباز شریف بطور وزیر اعظم ملک کو  آگے لےکر جانے میں ناکام  رہے ہیں۔ شہباز شریف ملکی معیشت کو ٹھیک نہیں کرسکے ۔شہباز شریف نے کہا تھا کہ ملک کی معیشت کو اٹھاؤں گالیکن وہ نہیں اٹھا سکے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ  ملکی معیشت اتنی گرچکی ہے کہ آنے  والی کوئی حکومت اسےنہیں اٹھا سکتی، جب امن و امان کی صورت حال خراب ہوگی تو  معیشت بھی خراب ہوگی۔

جے یو آئی (ف) سربراہ نے کہا  کہ حکومت بتائے کہ غیر ضروری طور  پر باہر سے گندم کیوں منگوائی گئی؟ اتنی گندم درآمد کرائی گئی کہ ملک میں کسانوں کی گندم گھروں میں پڑی رہ گئی۔

مزیدخبریں