فخر پاکستان ارشدندیم کو اولمپکس میں ریکارڈ کارکردگی پر ہلال امتیاز سے نوازا جائے گا

فخر پاکستان ارشدندیم کو اولمپکس میں ریکارڈ کارکردگی پر ہلال امتیاز سے نوازا جائے گا

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کو اولمپکس میں ریکارڈ کارکردگی پر ہلال امتیاز  دینے کی ہدایت دے دی ۔

صدر مملکت کی ہدایت پر ایوانِ صدر نے ارشد ندیم کو سول ایوارڈ عطا کرنے کیلئے کابینہ ڈویژن کو خط ارسال کر دیا ۔ صدر  ارشد ندیم کو کھیل کے میدان نمایاں خدمات کے اعتراف میں خصوصی تقریب میں سول ایوارڈ دیں گے۔ 

صدر مملکت ارشد ندیم نے بہترین کارکردگی سے کھیل کے میدان میں قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ، ارشد ندیم کی عالمی سطح پر شاندار کامیابی قوم کیلئے فخر کا باعث بنی۔ ارشد ندیم نے ایتھلیٹکس کے میدان میں ملک کا نام روشن کیا۔

 صدر مملکت ارشد ندیم کو سول ایوارڈ آئین کے آرٹیکل 259 (2) کے تحت عطا کریں گے۔ آئین کے تحت صدر مملکت مختلف شعبوں میں گراں قدر خدمات کے اعتراف میں پاکستان کے شہریوں کو اعزاز دے سکتے ہیں۔

مصنف کے بارے میں