لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آئندہ 24 گھنٹوں میں موسلا دھار بارشوں کے امکانات

 لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آئندہ 24 گھنٹوں میں موسلا دھار بارشوں کے امکانات

 لاہور: آئندہ 24 گھنٹوں میں لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسلا دھار بارشوں کے امکانات ہیں۔ گزشتہ روز راولپنڈی میں 107 ملی میٹر ، لاہور میں 25،  فیصل آباد  میں 21 اور ساہیوال میں 11 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کی صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنرز  کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی۔مون سون بارشوں کا یہ سپیل 12 اگست تک جاری رہنے کی پیشگوئی ہے۔مون سون بارشوں سے دریاؤں ڈیمز اور ندی نالوں میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے  کا کہنا ہے کہ منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 65 اور تربیلا میں 90 فیصد ہو چکی ہے، بھارتی ڈیمز میں بھی پانی کی سطح میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے متعلقہ محکمے  الرٹ رہیں،  صوبائی کنٹرول روم سمیت تمام ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹرز کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

ڈی جی عرفان کاٹھیا  پی ڈی ایم اے کنٹرول روم میں صورتحال کی مانیٹرنگ 24/7 جاری ہے، 1122 سمیت دیگر ریسکیو ادارے مشینری سمیت عملے کو الرٹ رکھیں۔ اربن فلڈنگ کے خطرے کے پیش نظر بڑے شہروں کی انتظامیہ ہائی الرٹ رہے۔ 

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے ہدایت  کی کہ نشیبی علاقوں سے پانی کی نکاسی کو جلد از جلد ممکن بنائیں، شہری احتیاط کریں بجلی کے کھمبوں اور لٹکتی تاروں سے دور رہیں۔عوام الناس کچے مکانات اور بوسیدہ عمارتوں سے دور رہیں، بچوں کا خاص خیال رکھیں انہیں نشیبی علاقوں میں جمع پانی کے قریب ہرگز نہ جانے دی۔ ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر کال کر یں ہیں۔

مصنف کے بارے میں