جسٹس عابد عزیز شیخ نے قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

12:04 PM, 10 Aug, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور: جسٹس عابد عزیز شیخ نے بطورقائم مقام چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ حلف اٹھالیا۔

حلف برداری کی تقریب لاہور ہائیکورٹ کے ججز لاؤنج میں ہوئی جہاں جسٹس شاہد کریم نے قائم مقام چیف جسٹس سے حلف لیا۔حلف برداری کی تقریب میں لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید شہباز علی رضوی، جسٹس شمس محمود مرزا اور جسٹس طارق سلیم شیخ موجود تھے، جسٹس مزمل اختر شبیر اور جسٹس رسال حسن سید نے بھی حلف برداری تقریب میں شرکت کی۔

تقریب میں صوبائی و وفاقی لاء افسران شریک ہوئےجبکہ لاہورہائیکورٹ بار اور لاہور بار ایسوسی ایشنز کے عہدیداروں اور وکلاء نے بھی تقریب حلف برداری میں شرکت کی۔لاہورہائیکورٹ کےڈی جی جوڈیشل اینڈ کیس مینجمنٹ تنویراکبر سمیت دیگر افسران بھی تقریب حلف برداری میں شریک ہوئے، رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ عبہر گل خان نے حلف برداری تقریب میں نظامت کے فرائض سرانجام دیئے۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم کے غیر ملکی دورے کے باعث جسٹس عابد عزیزشیخ کو قائم مقام چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ مقرر کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں