گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کی وطن واپسی کا شیڈول جاری

 گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کی وطن واپسی کا شیڈول جاری

لاہور: پیرس اولمپکس میں تاریخ رقم کرنے والے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کی وطن واپسی کا شیڈول جاری کر دیا گیا، ارشد ندیم آج  رات ایک بجے براستہ استنبول لاہور پہنچیں گے۔

چیئرمین ساؤتھ ایشین ایتھلیٹکس محمد اکرم ساہی ارشد کو لے کر وطن پہنچیں گے۔محمد اکرم ساہی کا کہنا ہے کہ ارشد ندیم نے قوم کو بڑی خوشی دی ہے۔ ان کا استقبال تاریخی ہوگا، کوچ سلمان بٹ بھی اُنکے ہمراہ وطن پہنچیں گے۔

ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کی جانب سے ارشد ندیم کےاستقبال کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ اسپورٹس بورڈ پنجاب بھی قومی ہیرو کے استقبال کے لیے تیاریوں میں مصروف ہے۔

مصنف کے بارے میں