افغان حکومت پاکستان میں قیام امن کیلئےکردار ادا کرے: سراج الحق

11:22 PM, 10 Aug, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد :امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ افغان حکومت خاموش رہنے کی بجائے پاکستان میں قیام امن کے لیےکردار ادا کرے۔امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے افغان سفیر سردار احمد خان شکیب نے ملاقات کی ہے جس کے دوران سانحہ باجوڑ میں شہید ہونے والوں کے لیے دعائے مغفرت کی گئی۔ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ طالبان رہنما ہیبت اللہ اخونزادہ کا دہشت گردی کے خلاف فتویٰ قابل ستائش اقدام ہے، پاکستانیوں نے افغانستان کے لیے تاریخی قربانیاں دی ہیں۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن کے لیے بھی ضروری ہے کہ پاکستان میں امن ہو، ترقی اور عوام کی خوشحالی دونوں ممالک میں امن سے مشروط ہے، دشمن نہیں چاہتے کہ دونوں اسلامی ممالک ایک دوسرے کے قریب ہوں۔افغان سفیر احمد خان شکیب کا اس موقع پر کہنا تھا کہ افغان حکومت قیام امن کے لیے پرعزم ہے۔

ان کاکہنا تھا کہ افغانستان میں امن کے لیے بھی ضروری ہے کہ پاکستان میں امن ہو،پاکستانیوں نے افغانستان کے لیے تاریخی قربانیاں دیں، 40لاکھ افغان پناہ گزینوں کی عرصہ دراز تک میزبانی کی، افغانستان کی استعماری طاقتوں سے آزادی میں پاکستانیوں کے اس ایثار کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

 دشمن نہیں چاہتے کہ دونوں اسلامی ممالک ایک دوسرے کے قریب ہوں، ان سازشوں کا قلع قمع ضروری ہے۔ کابل اور اسلام آباد میں برادرانہ تعلقات آئندہ نسلوں کی بہتری، خطہ میں تجارت کے فروغ کا باعث بنے گا، اس سے نہ صرف دونوں ممالک بلکہ پورا وسطی ایشیا فائدہ اٹھا سکتا ہے۔

مزیدخبریں