نگران وزیر اعظم کی تقرری کا معاملہ، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی  وزیر اعظم شہباز شریف سے 30منٹ کی  ملاقات

نگران وزیر اعظم کی تقرری کا معاملہ، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی  وزیر اعظم شہباز شریف سے 30منٹ کی  ملاقات

اسلام آباد :نگران وزیر اعظم کی تقرری کے معاملہ میں  چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی وزیر اعظم ہاؤس پہنچ گئے۔  وزیر اعظم شہباز شریف نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا استقبال کیا۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔یہ ملاقات تقریبا 30 منٹ تک جاری رہی۔صادق سنجرانی نے شہباز شریف کو حکومت کے 16 ماہ کامیابی سے پورے کرنے پر مبارکباد دی۔


اس  ملاقات میں نگران وزیر اعظم کی تقرری سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق صادق سنجرانی  کا نام بھی بطور نگران وزیر اعظم گرد ش میں آیا ہے اس وجہ سے اس ملاقات کو اہم قرار دیاجارہا تھا۔

مصنف کے بارے میں