نگران وزیر اعلی نے کابینہ اراکین سے استعفے مانگ لیے

06:53 PM, 10 Aug, 2023

نیوویب ڈیسک



پشاور: کابینہ کے اراکین نے استعفے نگران وزیر اعلی کو پیش کردیے  ہیں۔ نگران  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اعظم خان نے صوبائی کابینہ سے استعفے مانگ لیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق غیر تسلی بخش کارکردگی پر خیبرپختونخوا کے نگران  وزرا سے استعفے مانگےگئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہےکہ  خیبرپختونخوا کے بیشتر نگران  وزرا نے استعفے جمع بھی کروا دیے ہیں۔
 19 کابینہ اراکین نے استعفے نگران وزیراعلیٰ کو پیش کردیے ہیں۔  8 اراکین نے استعفے ابھی تک وزیراعلیٰ کے پاس جمع نہیں کرائے۔خیال رہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل کیے جانے کے بعد 21 جنوری 2023 کو اعظم خان کو نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا تعینات کیا گیا تھا اور انہوں نے اسی روز اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔26 جنوری کو  گورنر خیبرپختونخوا غلام علی نے گورنر ہاؤس میں نگران کابینہ سے حلف لیا تھا۔31 جولائی کو الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ کو کابینہ سے سیاسی وابستگی رکھنے والے وزرا کو ہٹانےکا کہا تھا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے نگران وزیراعلیٰ کو خط میں کہا گیا تھا کہ کچھ وزرا، مشیر اور  معاونین خصوصی کو سیاسی وابستگی پر بھرتی کیا گیا، سیاست میں ملوث وزرا، معاونین  اور مشیروں کو فوری ڈی نوٹیفائی کیا جائے۔الیکشن کمیشن نے حکم دیا کہ نگران وزیراعلیٰ اپنی کابینہ کو کم سے کم کریں۔

مزیدخبریں