گذشتہ حکومت میں  سول سرونٹس کو مشکلات کا سامنا رہا،پختہ سوچ ہو تو اتحادی حکومت بھی چل سکتی ہیں: شہباز شریف

گذشتہ حکومت میں  سول سرونٹس کو مشکلات کا سامنا رہا،پختہ سوچ ہو تو اتحادی حکومت بھی چل سکتی ہیں: شہباز شریف

اسلام آباد :وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہےکہ پختہ سوچ ہو تو اتحادی حکومتیں بھی چل سکتی ہیں، 16 ماہ بہت اچھے طریقے سے اتحادی حکومت چلی۔ گزشتہ حکومت میں سول سرونٹس کو مشکلات کا سامنا رہا، مشکلات کو سبق کے طور پر یاد رکھیں گے۔اسلام آباد میں وفاقی سیکرٹریز سےالوداعی خطاب میں وزیر اعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ  آئی ایم ایف پروگرام بڑی کامیابی ہے، یہ پروگرام نہ ہوتا تو نہ جانےکتنی تباہی ہوتی، حالات کتنے خستہ حال ہوتے اندازہ  لگانا مشکل نہیں، 16ماہ کا عرصہ چیلنجز سے بھرپور تھا۔


 بدقسمتی ہےکہ اچھے کام کرنے والے بے جا تنقیدکا نشانہ  بنتے ہیں،  یہاں جن لوگوں نےکمٹمنٹ سےکام کیا وہی تنقید کا نشانہ بنے، سیاست دانوں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا، سیلاب میں دن رات ایک کرکے آپ نے قوم کی خدمت کی،  آپ کی ستائش نہیں ہوئی تو تنقید بھی نہیں ہوئی،  آپ پر تنقید نہ ہونا آپ کی ستائش کا پیمانہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم  پر بے بنیاد الزامات لگائےگئے، چین سے متعلق الزامات لگائےگئے کہ 45 فیصدکمیشن کھایا گیا، مجھ پر براہ راست الزامات لگائےگئے، سی پیک کے خلاف پروپیگنڈاکیا گیا، پاکستان کو نقصان پہنچایا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یقین ہے کہ حالات آگے بہتر ہوں گے۔

ملک کو سنبھالنے میں وفاقی سیکرٹریز نےہمارا ساتھ دے کر قومی فریضہ نبھایا، خارجی محاذ پر وزارت خارجہ کے افسران نے جذبے سےکام کیا، آپ سب کا اپنی اور سابقہ کابینہ کی طرف سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔

مصنف کے بارے میں