امارات: گاندھی کا پیرو کار امن کا پرچار کرنے والا امارات پہنچ گیا۔ نیتن سونا وانے نامی شخص پیس واکر ہے اور دنیا بھر میں مختلف ممالک کاسفر پیدل طے کرچکا ہے۔ وہ اب امارات پہنچا ہے اوریہاں سے بھارتی یوم آزادی کو ابوظہبی میں منائے گااور محبت، امن کاپرچار کرکے گا۔ وہ گاندبھی کا پیروکار ہے۔
نیتن سوناواعجمان، شارجہ، دبئی کے بعد 15 اگست کو ہندوستانی یوم آزادی منانے کے لیے ابوظہبی میں ہندوستانی سفارت خانے پہنچنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
یہ امن کے لیے 48 ممالک سے 40 ہزار کلومیٹر پیدل، سائیکل چلا کر یو اے ای پہنچاہے۔ 2016 سے، 32 سالہ نوجوان مہاتما گاندھی کے عدم تشدد اور سچائی کے پیغام کو پھیلانے کے لیے پیدل اور سائیکل پر دنیا کا سفر کر رہا ہے۔
اس کاتعلق ہندوستانی ریاست مہاراشٹر کے ایک چھوٹے سے گاؤں راشین سے ہے ۔ وہ ایک انجینئر ہے لیکن اس نے گاندھی کے پیغامات کو پھیلانے کے لیے کیریئر کو ترک کردیا ہے اور محبت کا پیغام پھیلانے کے لیے پیدل دنیا کے سفر پر روانہ ہوگیا ۔
نیتن 2016 سے اب تک تھائی لینڈ، ویتنام، چین، جاپان، امریکہ، میکسیکو، کوسٹاریکا، کولمبیا، جنوبی افریقہ، روانڈا، یوگنڈا، سوڈان ، مصر، انگلینڈ، آئرلینڈ، جرمنی، ازبکستان، افغانستان اور پاکستان کا سفر کرچکا ہے ۔اس نے اپنے سفر کے دوران مہاتما کی 150ویں یوم پیدائش بھی منایا تھا ۔