توشہ خانہ انکوائری کیس، 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل  کیس: چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت خارج، بشری بی بی کی درخواست ضمانت نمٹا دی گئی

02:03 PM, 10 Aug, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:  احتساب عدالت نے 190 پلین پاونڈ اور توشہ خانہ نیب کیس میں  چیئر مین پی ٹی آئی کی قبل از  گرفتاری سے متعلق محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ 

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر  نے چیئر مین پی ٹی آئی کی عدم پیروی پر دونوں کیسز میں ان کی  ضمانت خارج کر دی۔

عدالت نے بشریٰ بی بی کی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں عبوری ضمانت کی درخواست بھی نمٹا دی۔ بشریٰ بی بی کے وارنٹ جاری نہ ہونے پر نمٹائی گئی۔ نیب کے بشری بی بی کی گرفتاری کے آرڈر نہ ہونے کے بیان پر ضمانت کی درخواست غیر موثر ہوگئی۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کیس کی سماعت کی جبکہ بشری بی بی اپنے وکلاء کے ہمراہ عدالت پیش ہوئیں۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے 190 پلین پاونڈ اور توشہ خانہ نیب کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی کی ضمانت سے متعلق وکیل کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

مزیدخبریں