'جعلی اور ناجائز اسمبلی تحلیل': سینئر صحافی سلیم صافی

12:26 PM, 10 Aug, 2023

لاہور:  سینئر صحافی سلیم صافی نے  صدرمملکت عارف علوی  کی طرف سے قومی اسمبلی کی سمری پر  دستخط کرنے کے بعد ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے"جعلی اور ناجائز اسمبلی کو جعلی صدر نے تحلیل کردیا ۔ یا اللہ پھر پاکستان کی تاریخ میں ایسی جعلی اسمبلی نہ لانا" ۔ آمین

یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی توڑنے کی سمری صدر مملکت عارف علوی کو بھجوائی گئی تھی، جس میں صدر سے عبوری حکومت تشکیل دینے کی بھی درخواست کی گئی تھی۔

نگران وزیراعظم کا نام آج فائنل ہونے کا امکان ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نگراں وزیراعظم کی تعیناتی تک وزیراعظم رہیں گے، وزیراعظم شہباز شریف نگراں وزیراعظم کے تقرر کے لیے اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض سے آج ملیں گے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ کہ آئین کی رو سے ہمارے پاس مشاورت کیلئے تین دن ہیں۔

مزیدخبریں