جنوبی امریکی ملک ایکواڈور کے صدارتی امیدوار فرنینڈو ولاسینسیو کو انتخابی ریلی کے دوران قتل کر دیا گیا۔
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق ایکواڈورکے صدارتی امیدوار فرنینڈو ولاسینسیو کو بدھ کو دارالحکومت کوئٹو میں ریلی کےدوران ایک شخص نے سر میں گولی مار کر قتل کیا۔
لاسو نے ولاویسینسیو کے قتل کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایکواڈور کے صدارتی امیدوار فرنینڈو ولاسینسیو کو دارالحکومت کوئٹو میں ایک انتخابی ریلی کے بعد گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا، جب کہ قتل میں ملوث ایک مشتبہ بعد میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا جس کی وجہ سے اس کی گرفتاری ہوئی۔
ملک کے صدر اور دیگر حکام نے وعدہ کیا کہ مجرم کو سزا دی جائے گی۔
Indignado y consternado por el asesinato del candidato presidencial Fernando Villavicencio. Mi solidaridad y mis condolencias con su esposa y sus hijas. Por su memoria y por su lucha, les aseguro que este crimen no va a quedar impune.
— Guillermo Lasso (@LassoGuillermo) August 10, 2023
El Gabinete de Seguridad se reunirá en…
فرنینڈو ولاسینسیو ایکواڈور کی نیشنل اسمبلی کے رکن بھی تھے۔
رپورٹس کے مطابق ایکواڈور میں منشیات فروخت کرنے والے گروہوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کی وجہ سے پرتشدد جرائم میں اضافہ ہوا ہے جس کہ وجہ سے صدارتی مہم میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔
جنوبی امریکی ملک ایکواڈور میں صدارتی الیکشن 20 اگست کو شیڈول ہیں۔