واشنگٹن: وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے بریفنگ میں بتایا کہ امریکہ پاکستان میں ہونے والے واقعات کو "تشویش کے ساتھ" دیکھ رہا ہے۔
پاکستان کی صورتحال کے بارے میں پوچھے جانے کربی نے اپنے تبصرے میں کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کو قید کرنے پر پاکستان میں عسکریت پسندوں کے حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔ ہم واضح طور پر کسی بھی ایسی کارروائی خاص طور پر پرتشدد کارروائیاں کے بارے میں فکر مند ہیں، جو پاکستان میں عدم استحکام کا باعث بن سکتی ہیں یا واضح طور پر کسی دوسرے ملک کے ساتھ جس کے ساتھ ہم مشترکہ مفادات کا ایک مجموعہ رکھتے ہیں جب بات دہشت گردی کے خلاف آتی ہے، اس لیے ہم اسے تشویش سے دیکھ رہے ہیں۔
وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری اندرونی معاملہ ہے اور نہوں نے پاکستان کی قانونی مشکلات پر موقف دینےسے انکار کردیا۔