بین الاقوامی میڈیا میں مبینہ سائفر کی اشاعت اچھی مثال نہیں، رانا ثنا اللہ نے عالمی میڈیا پر آنے والی خبروں کو سازش قرار دے دیا

09:32 AM, 10 Aug, 2023

نیوویب ڈیسک

سابق وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کا بین الاقوامی میڈیا پر سامنے آنے والی دستاویز سے متعلق کہنا ہے کہ مبینہ دستاویز کی سچائی معلوم کرنے کے لیے تحقیقات کی ضرورت ہے۔ ممکنہ طور پر، یہ ایک بہت ہی مذموم، غدار اور فتنہ انگیز عمل ہے۔

رانا ثناء اللّٰہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹویٹر) پر  اپنے ایک بیان میں کہا کہ بظاہر یہ کام بہت شرانگیز ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ سائفر کی کاپی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نیازی کے پاس تھی جسے انہوں نے واپس نہیں کیا۔

سابق وفاقی وزیر  کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی یہ بات بھی آن ریکارڈ کہہ چکے ہیں کہ ان سے سائفر کاپی گم ہوگئی ہے۔ 

رانا ثناء نے مزید کہا کہ اگر چیئرمین پی ٹی آئی اس سلسلے میں اگر الزام ثابت ہو جائے تو ان کے خلاف آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت مقدمہ چلایا جانا چاہیے۔

مزیدخبریں