اتحادی حکومت کا راج ختم، صدر مملکت نے وزیر اعظم کی ایڈوائس پر اسمبلی تحلیل کردی

09:12 AM, 10 Aug, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:  قومی اسمبلی اور وفاقی کابینہ تحلیل ہوتے ہی   اتحادی حکومت کا راج ختم  ہوگیا۔ صدرمملکت عارف علوی نے وزیراعظم کی حکومت تحلیل کرنے کی سمری پر فوری دستخط کر دیئے۔

قومی اسمبلی کی تحلیل کے ساتھ ہی وفاقی کابینہ بھی تحلیل ہوگئی۔

یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی توڑنے کی سمری صدر مملکت عارف علوی کو بھجوائی گئی تھی، جس میں صدر سے عبوری حکومت تشکیل دینے کی بھی درخواست کی گئی تھی۔

نگران وزیراعظم کا نام آج فائنل ہونے کا امکان ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نگراں وزیراعظم کی تعیناتی تک وزیراعظم رہیں گے، وزیراعظم شہباز شریف نگراں وزیراعظم کے تقرر کے لیے اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض سے آج ملیں گے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ کہ آئین کی رو سے ہمارے پاس مشاورت کیلئے تین دن ہیں۔ 

نگراں وزیر اعظم کے لیے سابق سیکرٹری  خارجہ  جلیل عباس جیلانی مضبوط امیدوار  جبکہ عبدالحفیظ  شیخ  ،شاہد خاقان عباسی بھی دوڑ میں شامل ہیں۔ آصف زرداری نے جلیل عباس جیلانی کانام نواز شریف کے سامنے رکھا جس پر قائد مسلم لیگ ن نے کوئی اعتراض  نہیں کیا۔ 

واضح رہے کہ پارلیمانی کمیٹی کے نگراں وزیراعظم کا نام فائنل نہ کرنے پر معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس چلا جائے گا، الیکشن کمیشن دیے گئے ناموں میں سے دو دن کے اندر نگراں وزیراعظم کا اعلان کر دے گا۔

مزیدخبریں