چیف جسٹس عمر عطا بندیال کا جسٹس سجاد علی شاہ کے اعزاز میں عشائیہ 

11:14 PM, 10 Aug, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے جسٹس سجاد علی شاہ کے اعزاز میں عشائیہ دیا ۔ عشائے میں جسٹس اعجاز الاحسن اورجسٹس سردار طارق مسعود نے شرکت کی۔

نیو نیوز کے مطابق جسٹس سجاد علی شاہ کی ریٹائرمنٹ پر دیے جانے والے عشائیے میں جسٹس امین الدین،جسٹس منیب اختر جسٹس محمد علی مظہر ،جسٹس یحییٰ آفریدی ،جسٹس عائشہ ملک اورجسٹس جمال مندوخیل  بھی شریک ہوئے۔ 

قبل ازیں سپریم کورٹ کے جسٹس سجاد علی شاہ کے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس منسوخ کر دیا گیا  تھا۔  سپریم کورٹ اعلامیہ کے مطابق  فل کورٹ ریفرنس جسٹس سجاد علی شاہ کی استدعا پر منسوخ کیا گیا تھا۔ 

مزیدخبریں