اسلا م آباد: سپریم کورٹ کے جسٹس سجاد علی شاہ کے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس منسوخ کر دیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ اعلامیہ کے مطابق فل کورٹ ریفرنس جسٹس سجاد علی شاہ کی استدعا پر منسوخ کیا گیا۔
نیو نیوز کے مطابق جسٹس سجاد علی شاہ کے اعزاز میں عشائیے کا انعقاد محدود مہمانوں کیساتھ ججز کالونی میں ہوگا۔ ریفرنس میں سپریم کورٹ بار کے نمائندوں نے شرکت سے معذرت کرلی تھی۔