کامن ویلتھ گیمز کھیلنے گئے پاکستانی دو باکسر انگلینڈ میں لاپتا ہو گئے 

05:30 PM, 10 Aug, 2022

نیوویب ڈیسک

مانچسٹر : کامن ویلتھ گیمز کے بعد پاکستان کے دو باکسروں کی باکسنگ فیڈریشن کی تلاش  جاری ہے۔ سلمان بلوچ اور نذیر اللہ انگلینڈ میں لاپتا ہوگئے  ہیں ۔

سلمان بلوچ نے کامن ویلتھ گیمز کی 63 کلو گرام ویٹ کیٹیگری میں شرکت کی تھی۔نذیر اللہ نے لائٹ ویٹ میں حصہ لیا تھا۔کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کی پانچ رکنی باکسنگ ٹیم نے شرکت کی تھی ۔

پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے صدر خالد محمود اور سیکرٹری ناصر اعجاز ٹنگ کی موجودگی میں باکسر غائب ہوگئے ۔دونوں باکسروں کے پاسپورٹ فیڈریشن کے پاس ہیں ۔

مزیدخبریں