پی ڈی ایم کے اجلاس سے قبل مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج بلا لیا گیا

11:17 PM, 10 Aug, 2021

اسلام آباد: پی ڈی ایم کے اجلاس سے قبل مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے پارٹی رہنماؤں کا اہم اجلاس آج  طلب کرلیا ہے ۔

نیو نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کا اجلاس شہباز شریف کی صدارت میں اسلام آباد میں ہوگا جس میں پارٹی کو متحرک کرنے اور حکومت کو ٹف ٹائم دینے پر غور کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کا اجلاس قائد ن لیگ میاں نواز شریف اور صدر ن لیگ شہباز شریف کے درمیان ٹیلیفونک رابطے کے بعد بلایا گیا ہے ۔

نواز شریف نے شہباز شریف سے گفتگو میں پارٹی کو متحرک کرنے  کی ہدایت کی ۔ دونوں رہنماؤں میں اتفاق ہوا کہ حکومت مخالف تحریک تیز اور پی ڈی ایم کو متحرک کیا جائے گا۔ 

مزیدخبریں