اسلام آباد: اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا سربراہ اجلاس ڈھائی ماہ بعد آج اسلام آباد میں ہو رہا ہے۔
نیو نیوز کے مطابق پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان اہم اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس میں خطے کی صورتحال اور پڑوسی ممالک سے تعلقات کا جائزہ بھی لیا جائےگا۔
اجلاس میں حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے حوالے سے فیصلے کیے جائیں گے۔ اجلاس میں مستقبل کی سیاسی حکمت عملی پر بھی غور کیا جائے گا۔
اجلاس میں محمود خان اچکزئی، آفتاب شیر پاؤ، اویس نورانی، شہبازشریف اور شاہد خاقان عباسی شرکت کریں گے۔ میاں نواز شیف بھی ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوں گی۔ کورونا کا شکار ہونے کے باعث مریم نواز اجلاس میں شریک نہیں ہوں گی۔