ترک وزیردفاع اسلام آباد پہنچ گئے 

ترک وزیردفاع اسلام آباد پہنچ گئے 
سورس: PHOTO: Twitter

اسلام آباد: ترک وزیر دفاع سرکاری دورے پر اسلام اباد پہنچ گئے ،پاکستانی ہم  منصب اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے ۔

 

ترک وزیر دفاع حلوسی آکار پاکستان کے سرکاری دورے پر اسلام آباد  پہنے ہیں۔پاک فوج کے اعلیٰ حکام نے ترک وزیر دفاع کا اسلام آباد ائیرپورٹ پر  استقبال کیا۔پاکستان میں ترکی کے سفیر احسان مصطفیٰ یورداکل بھی  اس موقع  پر موجود تھے۔

دورے کے دوران ترک وزیر دفاع کی پاکستان کے وزیر دفاع پرویز خٹک ، وزیر دفاعی و پیداوار زبیدہ جلال اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔ حلوسی آکار فوجی ، سیکورٹی اور دفاعی شعبوں میں دو طرفہ تعاون کے ساتھ ساتھ علاقائی مسائل اور افغانستان میں تازہ ترین پیش رفت پر تبادلہ خیال کریں گے۔