کاروباری شخصیت کو غیر اخلاقی ویڈیوز پر بلیک میل کرنے والی ماڈل گرفتار

08:36 PM, 10 Aug, 2021

لاہور: ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے ماڈل ارفع خان کو گرفتار کر لیا۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ماڈل ارفع خان کاروباری شخصیت کو غیر اخلاقی وڈیوز پر بلیک میل کر رہی تھیں۔

نیو نیوز کے مطابق ماڈل کے کاروباری شخصیت کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے۔ اس نے کاروباری شخص سے 5 لاکھ روپے بھی لئے تھے۔ ماڈل نے مزید 1 کروڑ روپے مانگے تھے جس پر بزنس مین نے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو درخواست دی جس پر ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے ماڈل ارفع خان کو گرفتار کر لیا۔

مزیدخبریں