اسلام آباد:پی آئی اے کا جشن آزادی کے موقع پر عوام کیلئے بڑا تحفہ ،پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن کی طرف سے جشن آزادی کے موقع پر ٹکٹوں پر خصوصی رعایت کا اعلان کر دیا گیا .
پی آئی اے کی جانب سے مسافروں کیلئے جشن آزادی کے موقع پر اندرون ملک پروازوں پر 14 فیصد ڈسکائونٹ کی پیشکش کر دی گئی ،ترجمان پی آئی اے کا کہنا یہ پیشکش 14 تا16 اگست تک سفر کرنے والے مسافروںپر محدود رہے گی ۔
واضح رہے پی آئی اے ترجمان کا کہنا ہے ڈسکائونٹ والے رعایتی ٹیکس فوری فروخت کیلئے دستیاب ہیں۔