کابل : بھارت نے قندھار کے بعد افغان شہر مزار شریف میں بھی قونصل خانہ بند کردیا ۔ حکام نے عملے اور شہریوں کو فوری طورپر واپسی کی ہدایت کردی ۔
افغانستان کے صوبہ بلخ کے دارالحکومت مزار شریف میں قائم بھارتی قونصل نے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے شہریوں کیلئے ہدایت جاری کی۔
ٹوئٹ میں شہریوں کو ہدایت کی گئی کہ مزارشریف اور اردگرد تمام بھارتی شہری علاقہ چھوڑ دیں جبکہ آج شام دہلی کیلئے خصوصی پرواز مزار شریف سے روانہ ہوگی۔
قونصلیٹ نے خصوصی پرواز سے روانگی کیلئے بھارتی شہریوں سے نام اور پاسپورٹ نمبر واٹس ایپ کرنے کی اپیل کی۔
اس کے علاوہ قونصلیٹ نے سفارتی اور سکیورٹی عملے کو بھی نکالنے کا اعلان کیا ہے۔
(1/2) A special flight is leaving from Mazar-e-Sharif to New Delhi. Any Indian nationals in and around Mazar-e-Sharif are requested to leave for India in the special flight scheduled to depart late today evening.
— India in Mazar (@IndianConsMazar) August 10, 2021
بھارتی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ بھارتی جہاز عملے اور شہریوں کو لیکر مزار شریف سے براہ راست دہلی جائے گا۔
دوسری جانب بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق قندھار کے بعد مزار شریف میں بھی قونصل خانہ خالی کرنے کے بعد عارضی طور پر بند کردیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل قندھار میں بھی بھارتی قونصل خانے کو بند کردیا گیا تھا۔