اسلام آباد::محرم الحرام میں مجالس اور جلوس کیلئے این سی او سی نے نئی گائڈ لائنز جاری کر دیں ،این سی او سی کی گائڈ لائنز کے مطابق تمام مجالس اور جلوس کورونا ایس او پیز کے تحت منعقد کیئے جائیں گے۔
این سی او سی کی طرف سے جاری کی گئی نئی گائیڈ لائنز کے مطابق مجالس اور جلوسوں کے دوران ماسک کا استعمال، سماجی فاصلہ، تھرمل سکریننگ یقینی بنائی جائے گی۔
ایس او پیز کے تحت گھروں میں نجی مجالس سے اجتناب کیا جائیگا،مجالس اور جلوسوں کے مقامات پر ہینڈ سینا ٹائز اور ماسک مہیا کیے جائینگے،مجالس ہوادار اور کُھلے کمروں میں منعقد کی جا ئینگی۔
این سی ا و سی کے مطابق ایس او پیز پر عملدرآمد کے لیے انتظامیہ رضاکاروں کی خدمات بھی حاصل کر سکے گی،مجالس اور جلوسوں کے دوران کورونا SOPs کو نمایاں آویزاں کیا جائیگا۔