کوئٹہ امن دشمنوں کے نشانے پر، تین دن میں چار دھماکے

کوئٹہ امن دشمنوں کے نشانے پر، تین دن میں چار دھماکے
سورس: فائل فوٹو

 کوئٹہ: بلوچستان کا دار الحکومت  امن دشمنوں کے نشانے پر ہے ۔ کوئٹہ آج بھی دھماکے سے گونج اٹھا۔ کوئٹہ میں تین دن میں چار دھماکے ہوئے ہیں۔ 

نیو نیوز کے مطابق سرکی روڈ  کے قریب ریڑھی پر کریکر  بم پھینکا گیا۔      دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا  ۔ سکیورٹی  فورسز  نے علاقے کو گھیرے  میں لے لیا۔ 

  

گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس پر قائم ایک دکان پر دستی بم حملے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہو گئے تھے۔ 

اتوار کو بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ہونے والے دو بم حملوں میں کم ازکم دو پولیس اہلکار جاں بحق اور آٹھ اہلکاروں سمیت 22 افراد زخمی ہوئے تھے۔