دبئی: حکام نے کورونا وائرس کے پیش نظر ریاست میں داخلے کے لئے ہدایات جاری کردیں ۔
دبئی ائیرپورٹ حکام کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی کا رہائشی ویزہ رکھنے والے افراد داخلے کے اہل ہوں گے، دبئی میں داخلے کے لیے اب پاکستانیوں کو ویکسینیشن کارڈ کی ضرورت نہیں ہوگی۔
نئی ہدایات کے مطابق ائیرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ مسافروں کو دبئی میں داخلےکے لیے پہلے دبئی حکام سے اجازت نامہ حاصل کرنا ہوگا، نئے حکم نامے میں 48 گھنٹے پہلے پی سی آر ٹیسٹ اور چار گھنٹے پہلے ریپڈ ٹیسٹ کی شرط برقرار رکھی گئی ہے اور مسافروں کا دبئی پہنچنے پر کورونا ٹیسٹ بھی کیا جائےگا۔
حکم نامے کے مطابق دبئی کے سفر کیلئے نئی ہدایات پاکستان، سری لنکا، نیپال اور بھارت سے آنے والے مسافروں پر لاگو ہوں گی۔