آرمی چیف سے امریکی وزیر دفاع کا رابطہ، خطے کی سکیورٹی صورتحال پر بات چیت

05:38 PM, 10 Aug, 2021

واشنگٹن: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی امریکی وزیر دفاع جنرل آسٹن نے ٹیلی فونک رابطہ کرکے خطے کی سکیورٹی صورتحال اور استحکام سے متعلق مشترکہ مقاصد پر بات چیت کی۔

نیو نیوز کے امریکا میں بیورو چیف آصف مصور کے مطابق ترجمان پینٹاگون جان کربی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جنرل آسٹن نے پاکستان سے تعلقات بہتر کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

جان کربی کے مطابق جنرل لائیڈ آسٹن نے پاکستان کے آرمی چیف سے خطے میں باہمی مفادات پر بات کی۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کا دفاع افغان فورسز کی ذمہ داری ہے۔

ترجمان پینٹاگون جان کربی نے بتایا کہ امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے جنرل باجوہ سے گفتگو میں کہا کہ ان کا ملک پاکستان کیساتھ تعلقات میں بہتری چاہتا ہے، امریکا کی خواہش ہے کہ دونوں ممالک اپنے مشترکہ مقاصد حاصل کرنے کیلئے شراکت داری استوار کریں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ اور امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کے درمیان گزشتہ دنوں ہونے والی اہم ٹیلی فونک گفتگو میں دو طرفہ تعلقات کے فروغ، خطے کے امن واستحکام اور افغان میں جاری کشیدگی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

خیال رہے کہ پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے اب تک کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

مزیدخبریں