چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کی سپریم کورٹ میں بطور ایڈہاک جج تعیناتی کی سفارش 

05:32 PM, 10 Aug, 2021

 اسلام آباد : چیف جسٹس کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن    نے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کی سپریم کورٹ میں بطور ایڈہاک جج تعیناتی کی سفارش  کی ہے۔

نیو نیوز کے مطابق چیف جسٹس کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس   اسلام اباد  میں ہوا ۔ جوڈیشل کمیشن نے چار کے مقابلے میں پانچ ووٹوں کی اکثریت سے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کی  سپریم کورٹ میں بطور ایڈہاک جج  تعیناتی کی سفارش کی۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے  چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کی سپریم کورٹ میں ایڈہاک جج تعیناتی بارے مخالفت میں ووٹ دیا ۔

چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ بطور ایڈہاک جج  سپریم کورٹ تعیناتی سے معذرت کر چکے ہیں جبکہ وکلاء نے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کو سپریم کورٹ میں ایڈہاک جج تعینات کرنے پر ہڑتال کی کال دے رکھی ہے۔

مزیدخبریں