اسلام آباد :سال 2013 کے الیکشن ہوں یا سال 2018 کے ،ہر الیکشن میں دھاندلی کا شو ر مچایا گیا ،لیکن اب تحریک انصاف کی حکومت نے فیصلہ کر لیا کہ وہ آئندہ الیکشن الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ہی کرینگے ۔
نمائندہ نیو نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے مرکزی رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے تجربے ہر جگہ کروائے جائیں گے،ان مشینوں پر ایک پیسہ بھی خرچ نہیں ہوا،ہر قیمت پر حکومت اس قانون سازی کو آگے لے کر جائے گی، اور کھلے دل سے اپوزیشن کی تجاویز کو دیکھے گی۔
سپریم کورٹ بار کے الیکشن کے لیے بھی مشین آفر کریں گےتاکہ صاف اور شفاف الیکشن کو یقینی بنا یا جائے ،بابر اعوان کا کہنا تھا کہ اگلا الیکشن الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے ہی ہو گا،اور قابل قبول ہوگا ۔
بھارت میں بھی یہی ٹیکنالوجی استعمال ہوئی اور مودی کی حکومت بنی،الیکشن کمیشن جو مشین قبول کرے گا وہی خریدی جائیں گی۔انکا کہنا تھا کہ الیکشن پر خرچ اربوں میں ہوتا ہے اور نتیجہ دھاندلی کے نعرے ہوتے ہیں۔