اسلام آباد :وزرات داخلہ نے ارکان پارلیمنٹ کا اسلحہ لائسنس کوٹہ ختم کر دیا، اب اراکین پارلیمنٹ صرف اپنے نام پر ایک لائسنس حاصل کر سکیں گے ،وزارت داخلہ کا کہنا ہے جو کچھ ماضی میں ہوتا رہا اب پرا نا طریقہ کار نہیں چلے گا ۔
وزارت داخلہ نے ارکین پارلیمنٹ سے بڑی چھوٹ واپس لے لی ،اب ارکان پارلیمنٹ اپنے نام پر صر ف ایک اسلحہ کا لائسنس لے سکیں گے ،ماضی کی طرف دو دو لاکھ روپے کے لائسنس فروخت نہیں کیے جائینگے ،وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق ممنوعہ بور کے لائسنس دینے کا اختیار وزیر داخلہ کے پاس ہو گا جبکہ غیر ممنوعہ لائسنس سیکرٹری داخلہ جاری کر سکے گا۔
انہوں نے کہا اسلحہ لائسنس کے لئے پرانا طریقہ کار نہیں چلے گا،پیپلز پارٹی دور میں دو لاکھ اسلحہ لائسنس جاری کئے گئے،ایک لاکھ لائسنس کلانشنکوف اور 222رائفل کے جاری ہوئے،ذرائع کے مطابق کابینہ وزرات داخلہ کو اسلحہ لائسنس جاری کرنے کی منظوری دے چکی ہے۔