دبئی : دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ کی چوٹی پر ایک اشتہار کی شوٹنگ میں حصہ لینے والی نکولے اسمتھ لدویک نامی خاتون کے سوشل میڈیا پر چرچے ۔
واضح رہے کہ دو روز قبل نکولے اسمتھ لدویک کی 30 سیکنڈز کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں انہیں برج خلیفہ کی چوٹی پر فضائی کمپنی کی تشہیر کرتے دیکھا جا سکتا ہے ۔
Reconnect with your loved ones or take a fabulous vacation.
— Emirates (@emirates) August 5, 2021
From 8th August travel to the UK gets easier.#FlyEmiratesFlyBetter pic.twitter.com/pEB2qH6Vyo
ویڈیو میں نکولے اسمتھ نے یو اے ای کی فضائی کمپنی ایمریٹس ایئرلائن کی ایئر ہوسٹس جیسا لباس پہنا ہوا ہے ۔ شروع میں سوشل میڈیا صارفین نے اس ویڈیو کو جعلی قرار دیا لیکن بعد میں کمپنی کی وضاحتی ویڈیو سے انہیں یقین آیا کہ یہ ویڈیو حقیقت پر مبنی ہے ۔
جب سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کی سچائی سے متعلق سوالات اٹھائے گئے تو کمپنی نے شوٹنگ کی پس پردہ ویڈیو جاری کرتے ہوئے صارفین کو بتایا کہ یہ اصلی ہے ۔
برج خلیفہ کی چوٹی پر بنائے گئے اشتہار کی تیاری کی ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ عمارت پر چڑھنے سے قبل خاتون سمیت شوٹنگ ٹیم کے تمام ارکان کو زنجیروں میں باندھ کر چوٹی پر پہنچایا گیا تھا ۔
اشتہار اور اس کی تیاری کی ویڈیو دیکھنے کے بعد دنیا بھر کے لوگوں نے خاتون اور ٹیم کی بہادری کی تعریف کی ۔
واضح رہے کہ نکولے اسمتھ لدویک پروفیشنل اسکائے ڈائیور ، یوگا انسٹرکٹر اور بلندیوں پر چڑھنے کی ماہر ہیں اس لیے اس اشتہار کیلئے اُن کا انتخاب کیا گیا ۔