لاہور: محکمہ خزانہ پنجاب کی جانب سے تمام سرکاری ملازمین اور افسران کو 25 فیصد سپیشل الاؤنس ستمبر کی تنخواہ میں ادا کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ خزانہ کی جانب سے تمام سرکاری ملازمین اور افسران کو 25 فیصد سپیشل الاؤنس ستمبر کی تنخواہ میں ادا کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے ،سیکرٹری خزانہ افتخارعلی سہو کا کہنا ہے کہ یہ الاؤنس ان ملازمین اور افسران کو ملے گا جنہیں پہلے کوئی اضافی الاؤنس نہیں ملتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ تمام ملازمین اور افسران کو یکم جون سے یہ سپیشل الاؤنس بقایا جات کے ساتھ ملے گا، محکمہ خزانہ نے 10 فصد تنخواہ اور پنشن میں اضافہ بقایا جات کے ساتھ ستمبر کی تنخواہ کے ساتھ ادا کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے، محکمہ خزانہ کی جانب سے اے جی آفس کو بھی یہ حکم نامہ جاری کیا گیا ہے۔
دوسری جانب سے محکمہ جیل کے ملازمین کو ایک بنیادی تنخواہ بطور جیل الاؤنس دینے کی سمری دوبارہ ارسال کر دی گئی، گزشتہ مالی سال میں یہ سمری ڈمپ کر دی گئی تھی، سمری کے مطابق تمام جیل ملازمین کو ایک بنیادی تنخواہ بطور جیل الاؤنس ملے گی، گزشتہ مالی سال میں حکومت پنجاب نے یہ سمری منظور نہیں کی تھی۔