مائیکرو سافٹ ٹک ٹاک نہ ہی خریدے تو اچھا ہو گا، بل گیٹس

07:28 PM, 10 Aug, 2020

واشنگٹن: مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے کہا ہے کہ چینی ایپ ٹک ٹاک ایک زہریلہ جام ہے جسے مائیکرو سافٹ نہ ہی خریدے تو اچھا ہوگا۔ بل گیٹس مائیکرو سافٹ کے بانی ضرور ہیں مگر اس وقت صرف ایک مشیر کی حیثیت سے کمپنی کے ساتھ منسلک ہیں۔

مائیکروسافٹ کی جانب سے ٹک ٹاک کو خریدنے کی اطلاعات پر انہوں نے کہا کہ کوئی نہیں جانتا کہ اس ڈیل کا کیا ہو گا لیکن ہاں یہ ایک زہریلہ جام ہے۔ سوشل میڈیا کے بزنس میں بڑا ہونا کوئی آسان چیز نہیں ہے بالخصوص انکرپشن والا معاملہ۔"

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ایگزیکٹو آرڈر پاس کیا ہے جس کے مطابق ٹک ٹاک کو امریکا میں اپنا آپریشن بند کرنے یا کسی دوسری کمپنی کو فروخت کرنے کے لیے 45 دن کا وقت دیا گیا ہے۔

مائیکروسافٹ کا کہنا ہے کہ ان کا ارادہ ہے کہ ٹک ٹاک کی خریداری کا معاملہ 15 ستمبر تک مکمل کر لیا جائے۔ بل گیٹس کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کی جانب سے واحد حریف کو ختم کر دینا بہت ہی عجیب ہے۔

مزیدخبریں