چلاس: گلگت بلتستان کے ضلع چلاس میں کار حادثے میں 2 خواتین جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوئے۔
پولیس کے مطابق گاڑی چلاس سے گلگت جاری تھی کہ حادثہ کا شکار ہوگئی۔ زخمیوں کو ریجنل ہیڈ کوارٹر اسپتال چلاس منتقل کردیا گیا۔خیال رہے کہ گزشتہ سال ستمبر میں اسکردو سے راولپنڈی جانے والی مسافر کوچ چلاس کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی تھی جس کے نتیجے میں پاک فوج کے 10 جوانوں سمیت 26 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔ حادثہ مسافر کوچ کے پہاڑ سے ٹکرانے کے باعث پیش آیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے کہا تھا کہ پاک فوج نے بابوسر ٹاپ بس حادثے کے مقام پر ریسکیو آپریشن کیا اور زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے سی ایم ایچ گلگت منتقل کیا۔آئی ایس پی آر نے بتایا تھا کہ حادثے جاں بحق ہونے والے 26 افراد کی میتیں بھی سی ایم ایچ گلگت منتقل کر دی گئیں۔
ہم نیوز کے مطابق مسافر کوچ دیا مر میں سرٹاپ کے قریب حادثے کا نشانہ اس وقت بنی تھی جب ڈرائیور موڑ کاٹنے کی کوشش کررہا تھا۔ علاقے سے موصولہ اطلاعات کے مطابق مسافر کوچ کی رفتار تیز تھی۔