مانچسٹر :پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے موجودہ ٹیسٹ کپتان اظہر علی کو ہمت نہ ہارنے اور حوصلہ رکھنے کا پیغام دے دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سرفراز احمد نے اظہر علی کے ہمراہ خوشگوار موڈ میں لی گئی ایک تصویر شیئر کی۔سرفراز نے اظہر علی کو حوصلہ دیتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ بھیا، حوصلہ نہ ہارو، مضبوط رہو۔انہوں نے لکھا کہ انشاءاللہ پاکستان سیریز میں جلد کم بیک کر لے گا۔
سابق کپتان نے اظہر علی کو ٹیگ کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں پاکستان زندہ آبادبھی لکھا۔واضح رہے کہ جوز بٹلر اور کرس ووکس کی شاندار پارٹنرشپ کی بدولت انگلینڈ نے مانچسٹر ٹیسٹ میں پاکستان کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی ہے۔